Featuredپنجاب

بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان

لاہور: سی ٹی او لاہور نے کورونا ایس او پیز پر عملدارآمد کرانے کیلئے ڈرائیونگ کرتے وقت ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کا چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے بغیرماسک ڈرائیونگ پر چالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈی ایس پیز اپنی نگرانی میں کام کراوئیں۔

سید حماد عابد نے بغیرماسک لائسنس دفاتراورکاغذات واپسی مراکزنہ آنے دینےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں بغیر ماسک ایک شخص کا چالان نہیں کیا جائے گا ،2 یا زائد افراد کے لیے ماسک ضروری ہے۔

 

 

سی ٹی اوسیدحمادعابد کا کہنا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوارہونے پر چالان نہیں کیا جائے گا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 65 ہزار گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان کئے جاچکے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12 مقدمات درج کئے گئے۔

 

 

اسی طرح 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر1171گاڑیاں بند کیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 ہزار260رکشوں اور 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close