Featuredاسلام آباد

کورونا کی تیسری لہر نے پھر شدت اختیار کرلی

اسلام آباد: ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو ملک بھر میں  سخت لاک ڈاؤن لگ جائے گا،این سی او سی نے ایک بار پھر خبردار کردیا۔

ملک بھر میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر این سی او سی سرجوڑ کر بیٹھ گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدرات اجلاس میں بتایا گیا کہ اگر زیادہ شرح والے شہروں میں حالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تعلیمی اداروں کی بندش، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، مالز اور مارکیٹس کو بند کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔ جبکہ ہفتہ اتوار بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو سترہ مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید چھ ہزار نو سو ایک بیڈز فراہم کیے جاچکے ہیں۔ آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اجلاس میں ساٹھ سال سے زائد شہریوں کو واک ان کے ذریعے ویکسی نیشن کروانے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close