Featuredسندھ

مفتی منیب سمیت دیگر علما کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری

کراچی: کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے معاملے میں مفتی منیب سمیت دیگر علما کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کے تناظر میں مفتی منیب الرحمان سمیت کراچی کی دیگر شخصیات کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس سلسلے میں فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔

اس فہرست میں حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے لیے سفارشات بھی تیار کی جا رہی ہیں، پولیس کی جانب سے دستاویزات سی ٹی ڈی کو بھجوائی جائیں گی۔

اد رہے کہ مفتی منیب نے 19 اپریل کو کراچی میں پریس کانفرنس میں لاہور یتیم خانہ چوک واقعے پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا تھا، مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی نے بھی مفتی منیب کی ہڑتال کی کال کی حمایت کی تھی۔

انھوں نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے اور ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close