Featuredاسلام آباد

حکومت کا عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو چھ چھٹیاں دینے پر غور

اسلا م آباد : وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پاک فوج کی مدد بھی طلب کر لی گئی ہے ، ایسی صورتحال میں عید الفطر کیلئے چھٹیوں اور انتظامات پر بھی غور شروع کر دیا گیاہے ۔

حکومت عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو چھ چھٹیاں دینے پر غور کر رہی ہے اور اس دوران مری، سوات سمیت دیگر تفریحی مقامات پر ہوٹلز کو بھی بند رکھنے کی تجویزسامنے آ ئی ہے ۔

حکومت نے سٹیل مل کھولنے اور آکسیجن کی تیاری کیلئے استعمال میں لانے کے آپشنزکو بھی زیر غور رکھے ہوئے ہے ۔

سٹیل مل کو کھولنے سے متعلق تجویزمحکمہ صحت اور این سی او سی کی جانب سے دی گئی ہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صوبہ سندھ نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے اور پاک فوجی کی خدمات بھی لینے کا فیصلہ کیاہے جس کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی جائے گی ۔

سندھ میں ان اور آوٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی ہے تاہم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت کھلی رکھی گئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close