Featuredخیبر پختونخواہ

خیبر پختون : پشاور ضلع مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

مردان : خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور کے ضلع مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

ترجمان کے پی کے کامران بنگش کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ضلع مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔

 

 

جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کل سے اگلے 7 روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تاہم اشیائے خوردونوش، ادویات، میڈیسن اور دیگر اشیائے ضرور یہ کی دوکانیں کھلی رہیں گی، ترجمان نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close