Featuredاسلام آباد

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سےکورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد : پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی 3 لاکھ سے زائد ڈوز ز لیکر اسلام آباد پہنچ گیا، دوسراطیارہ دوپہر 12بجے اور تیسرا آج رات 12 بجے پہنچے گا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکاخصوصی طیارہ کورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ، پی کے 6852 نے بیجنگ سے کوروناویکسین لیکراسلام آباد پر لینڈ کیا ، طیارے کے ذریعے 3لاکھ سےزائدویکسین پاکستان لائی گئی ہے۔

 

3بوئنگ777طیاروں کےذریعے10لاکھ ویکسین لائی جارہی ہے ، دوسراطیارہ دوپہر 12بجے اورتیسرا آج رات 12 بجے پہنچے گا ۔

 

پی آئی اےکےطیارےوفاق ،وزارت صحت کی ایماپرخدمات انجام دےرہےہیں ، پی آئی اے کے قوی ہیکل طیاروں کےاستعمال کا مقصد ویکسین کی ترسیل تیز کرنا ہے۔

 

 

خیال رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں، جس میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

 

اس سے قبل24 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

 

یاد رہے کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔

 

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی طلب زیادہ ہونےکیساتھ کمی کا بھی سامنا ہے ، چاہےجتنامرضی پیسہ ہو کورونا ویکسین دستیاب نہیں توایک چیلنج ہوتاہے، ملک بھر میں 1200کورونا ویکسین سینٹرز فعال ہیں ، آج کی تاریخ تک 20لاکھ سےزائد ڈوزز لگ چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close