Featuredخیبر پختونخواہ

حکومت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ان کی نااہلی اور مہنگائی ہے

پشاور :  نالائقی اور نااہلیت جس کے پاس ہو اس کے لیے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں نہ کوئی فیصلہ کرنے والا ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ ساز۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ان کی نااہلی اور مہنگائی ہے۔ نالائقی اور نااہلیت جس کے پاس ہو اس کے لیے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء نے پوری دنیا کو لپیٹ لیا ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی وباء تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے خطرہ یہ ہے کہ حکومت کو مہنگائی کا ادراک ہی نہیں ہے۔ بقول وزیراعظم چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن مہنگائی کم ہوئی ہے۔ اب یہ ایسا سبق ہے، جس کو وزیراعظم کے علاؤہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج ملک میں جتنے بھی مسائل ہیں، حکمرانوں کی نااہلی اور مس منیجمنٹ کی وجہ سے ہے۔ ملک روز بروز مسائلستان بنتا جا رہا ہے۔ تبدیلی کے اعلانات تو بہت کیے تھے۔ سوائے وزراء اور بیوروکریسی کے تبدیلی نہیں ہوئی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ کوئی فیصلہ کرنے والا ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ ساز۔ حکومت سمجھتی ہے اگر پانچ سال پورے کریں تو یہ بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کا بیان اس بات کی علامت ہے کہ احتساب بھی سلیکٹڈ ہے۔ ملک میں سیاسی احتساب ہو رہا ہے۔ حکومت دباؤ ڈالتی رہی کہ فلاح کے خلاف کیس بناؤ۔ حکومت عدالتوں ادروں اور ایوانوں کو فتح کرنا چاہتی ہے تاکہ ان کو حکومت کرنے کی اور مدت ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close