Featuredاسلام آباد

وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر زائد تعطیلات دے دی

اسلام آباد: کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر زائد تعطیلات دے دی ہیں، جمعتہ الوداع، نماز عید کیلئے گائیڈ لائنز یکم مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات دس تا پندرہ مئی تک ہوں گی۔

 

عید پر لازمی سروسز کےعلاوہ کاروبار،مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی، گروسری ،میڈیکل اسٹور،اسپتال،ویکسی نیشن سینٹر، بیکریز، پیٹرول پمپس، چکن، سبزی، فروٹ شاپس کھلی رہیں گی جبکہ چاند رات کو مہندی بازار،جیولری، کپڑوں کے اسٹال بند رہیں گے۔

 

این سی او سی کے مطابق جمعتہ الوداع، نماز عید کیلئے گائیڈ لائنز یکم مئی کو جاری ہوں گی۔ عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عید کے موقع پر اسٹے ہوم، اسٹے سیف اسٹرٹیجی اپنانے پر زور دیا جائے گا اور متعلقہ وزارتوں کو عید تعطیلات پر جامع ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

 

 

دوسری جانب پاکستان کیلئے عالمی پروازوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر سیکریٹری سول ایوی ایشن کی صدارت جمعہ کواسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں پی آئی اے،نجی ائیرلائن سمیت غیرملکی ایئرلائن کےکنٹری ہیڈ شرکت کریں گے اور سی اےاےکاشعبہ ائیرٹرانسپورٹ سیکرٹری ایوی ایشن کوبریفنگ دے گا۔

 

اجلاس میں پی آئی اے،نجی ائیرکےتحفظات بھی دورکئےجائیں گے ، غیرملکی ائیرلائن نےپروازوں کی سی اےاےسےاجازت طلب کی ہے، سب سےزیادہ متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن نےاجازت مانگی ہے جبکہ دیگر ممالک میں ترکی ، ہنگری اور برطانیہ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close