Featuredسندھ

کراچی کے عوام نے ایک بار پھر سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا

کراچی: رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی نے ایک بار پھر سلیکٹڈوں کو مسترد کردیا

ضمنی الیکشن این اے  249 کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

ضمنی الیکشن میں تیر نے شیر اور بلے کو شکست سے دوچار کر دیا ہے، غیر حتمی نتائج کے مطابق قادر خان مندو خیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے، اور پاکستان تحریک انصاف کے امجد آفریدی 8 ہزار 922 ووٹ لے کر پانچویں نمبر پر رہے، ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ مرسلین 7 ہزار 511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے ایک بار پھر سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پاکستان پیلز پارٹی کی کامیابی پر شرمیلا فاروقی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی بیان جاری کیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس تاریخی جیت پر مبارکباد۔‘

اُنہوں نے کہا کہ اور ان تمام جیالوں، جیالیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں جو دن رات اپنے ووٹ پر پہرا دیتے رہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ’این اے 249 بھٹو کا ہے، سدا رہے آباد بھٹو بھٹو زندہ آباد۔‘

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

اس بارمسلم لیگ کو پیپلز پارٹی کےہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، (ن) لیگ کی 2018 اور 2021 کی ہارمیں 40 ووٹوں کا فرق رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close