Featuredسندھ

کراچی کی عوام نے گذشتہ دو انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ، بلاول بھٹو

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہناہے کہ کراچی کے عوام نے گذشتہ دو انتخابات میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔

 

 

 

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 میں فتح تمام حقیقی جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔

 

 

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلزپارٹی جیت گئی، پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close