Featuredاسلام آباد

جلوس عزا ہماری عبادت ہے، ہماری عبادت پر پابندی لگادی گئی

اسلام آباد: یہ وزیراعظم نہیں ہیں بادشاہ بن گئے ہیں، آپ کو عوام نے ڈسکہ اور کراچی میں جواب دیا ہے۔ 

علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہی رویہ رہا تو بہت مشکلات کھڑی ہوں گی، شیعہ علما کے ساتھ جو مشاورت ہوئی اس کے برخلاف اعلان کیا گیا، جلوس عزا ہماری عبادت ہے، ہماری عبادت پر پابندی لگادی گئی۔

علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ آج بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جو آپ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ان کے خلاف کیسا سلوک کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وزیراعظم نہیں ہیں بادشاہ بن گئے ہیں، آپ کو عوام نے ڈسکہ اور کراچی میں جواب دیا ہے۔ حکومت کا یہی رویہ رہا تو بہت مشکلات کھڑی ہوں گی، جلوسوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close