Featuredسندھ

کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے منعقد کیے گئے کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرہ پیچوہو، سعید غنی، جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری ایجوکیشن اور سیکریٹری صحت نے شرکت کی۔

 

 

 

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کی تیسری لہر پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں صحتیابی کی شرح 93 فیصد ہے اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے، صوبہ بھر میں 5.4 فیصد کیسز ہیں جبکہ اپریل میں 154 مریض انتقال کر گئے۔

 

 

 

اجلاس کے دوران مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 7 دنوں میں کراچی میں 10.42 فیصد، حیدرآباد میں 14.52 فیصد اور سکھر میں 5.48 فیصد کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پولیس اور کمشنر کراچی کو ہدایت دی گئی ہے کہ سختی سے ایس او پیز پر عمل کروایا جائے۔

 

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے وزراء کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ شہر کا دورہ کریں ، دوروں سے ایس او پیز پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close