Featuredپنجاب

کورونا کی تشویش ناک صورتحال ،تاجر برادری سے شام 6 بجےکاروبار بند کرنے کی اپیل

لاہور : کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظرلاہور پولیس نے تاجر برادری سے شام 6 بجے کاروبار بند کرنے کی اپیل کردی ہے۔

 

 

 

 

 

لاہور پولیس کےمطابق شہرمیں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے 110 مقدمات درج کیے گئے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہےکہ فیس ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 73 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 37 مقدمات درج کیے گئے۔

 

 

 

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 3346 مقدمات درج کیے گئے اور 4342 افراد کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنزکا مزید کہنا تھاکہ کاروباری حضرات دشواری سے بچنے کے لیے شام 6 بجے کاروبار بند کردیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close