Featuredسندھ

ملک کے مختلف شہروں سے یومِ علیؓ کے جلوس برآمد

کراچی:  یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں جلوس برآمد۔

کراچی میں یوم علیؓ کی مرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور فضائل حضرت علیؓ بیان کیے۔

مجلس کے بعد یوم علیؓ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں، نمائش چورنگی، سی بریز پلازہ، صدر، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہواکھارادر میں امام بارگاہ حسنیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوگا۔

لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا مرکزی جلوس رات گئے مبارک حویلی سے برآمد ہو ا، یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ْ

کوئٹہ میں یوم علیؓ کی مناسبت سے ہزارہ ٹاؤن میں جلوس نکالا گیا ،اس موقع علاقے کومکمل سیل کر دیا گیا پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close