Featuredسندھ

عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ، عید کے دنوں میں مقبول تفریحی مقامات ہاکس بے اور سی ویو بند ہوں گے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔ آج سے نجی اسپتالوں کو کرونا ویکسین دی جائے گی وہ مفت لائیں گے۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوٹلز میں قرنطینہ سہولتیں بحال کی جارہی ہیں، کراچی میں کل سے کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 5 سے 14۔23 فیصد اور حیدر آباد میں 18.1 فیصد سے کم ہو کر 11.92 فیصد ہوگیا۔

 

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی شرقی اور جنوبی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں کے آلات اور کرونا عملے کے آڈٹ کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ جن اسپتالوں میں سہولتیں کم ہیں ان کو فوری پورا کیا جائے۔

 

 

اجلاس میں عید الفطر کے پیش نظر سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کی جائیں گی، کل سے اتوار تک ریستورانوں کی ٹیک اوے سروس مغرب تک ہوگی، اس کے بعد مغرب کے بعد صرف ہوم ڈیلوری کی جاسکے گی۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گروسری کی دکانیں 6 بجے تک کھلی رہیں گی، فارمیسیز کو پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا، ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کریں گے، عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close