More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم عمران خان آج تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے ، دورے کے دوران وہ سعودی ولی عہد سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ روضہ رسول پر حاضری اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے ، وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گورنر خیبر پختونخوا گورنر سندھ وفد میں شامل ہے۔

 

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ وفد کے ہمراہ روضہ رسول پر حاضری اور عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

 

 

 

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم آج شام جدہ پہنچیں گے، ان کی مصروفیات میں سعودی ولی سے ملاقات سمیت مفاہمت کی یاداشتوں پردستخط اور وفود کی ملاقاتیں شامل ہیں۔

 

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل روضہ رسولﷺپرحاضری دیں گے اور انشاءاللہ اتوارکےدن عمرہ اداکریں گے۔

 

 

 

خیال رہے وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہےہیں، رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

 

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close