Featuredپنجاب

شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے اپنا نام خارج کرانے کیلئے درخواست دائر کی

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور بلیک لسٹ سے اپنا نام خارج کرانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

 

لاہورہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی آج شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

 

شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

 

درخواست میں شہباز شریف نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی، ضمانت کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔

 

شہباز شریف نےمؤقف اپنایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 

شہباز شریف نے درخواست میں استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close