Featuredسندھ

عید کے موقع پراسپیشل ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی گئی

کراچی : ریلوے انتظامیہ نے اس عید پر دس اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ بند ہے ، شہریوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے عید کے موقع پراسپیشل ٹرینیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 

ریلوے انتظامیہ کے مطابق عید پر یہ دس اسپیشل ٹرینیں 7 سے 12 مئی تک چلائی جائینگی۔

 

 

 

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی عید ٹرین آج رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

 

لاہور اور کراچی کے درمیان 8، 9 اور 11 مئی کو بھی خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔

 

 

 

کراچی اور راولپنڈی کے لئے عید اسپیشل ٹرین 11 مئی جبکہ ملتان کے لئے 12مئی کو روانہ ہوگی۔

 

ذرائع کے مطابق تمام ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

 

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ریلوے انتظامیہ نے عید پر اسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

ریلوے انتظامیہ نے عید کے موقع پراسپیشل ٹرینیں نہ چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر اب معمول کی کئی ٹرینیں بھی منسوخ کی جارہی ہیں جبکہ اس فیصلے کی وجہ مسافروں کی کمی بھی بتائی گئی تھی۔

 

 

کورونا وباء کے باعث مسافروں کی طرف سے ٹرینوں میں خاطرخواہ بکنگ بھی نہیں کرائی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close