Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات،دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پراتفاق

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور متعدد باہمی معاہدوں سمیت مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے.

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئیں ، جس میں دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی مزیدمضبوطی پراتفاق کیا اور تمام شعبوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

 

وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہدکیجانب سےسعودی عرب کےدورےکی دعوت پر اظہار تشکر کیا ، ملاقات میں مضبوط اور تاریخی تعلقات،مشترکہ عقائد،اقدار،باہمی اعتماد پر گفتگو ہوئی۔

 

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عوام کی طرف سےمقدس مقامات کی سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہار کیا۔

 

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی،معاشی،تجارتی،دفاعی،سیکیورٹی تعلقات کومزید مضبوط بنانےپراتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر خصوصی زور دیا گیا۔

 

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئےملازمت کےمواقع بڑھانےپر زوردیتے ہوئے گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطی کےاقدامات کوسراہا جبکہ ولی عہدکےویژن اور 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں انسانی وسائل شعبےمیں زیادہ سےزیادہ باہمی فائدہ اٹھانےکےطریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے پاکستانیوں کی فلاح وبہبودکیلئےاقدامات پرسعودی قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ولی عہد کے کردار کو بھی سراہا۔

 

 

اعلامیے کے مطابق ملاقات کےبعدرہنماؤں نےمعاہدوں پردستخط کی تقریب میں شرکت کی، جس میں سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کےقیام سےمتعلق معاہدے پر دستخط کیےگئے ، کونسل وزیراعظم اورولی عہدکی زیرصدارت کام کرےگی، کونسل تعلقات کی ترقی کواسٹریٹجک سمت فراہم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔

 

دونوں رہنماؤں نےخطےکی ترقی کیلئےسی پیک پربھی بات چیت کی، وزیراعظم نے کہا سی پیک دوطرفہ تعاون کوبڑھانےمیں اہم کرداراداکرے گا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا کہ رہنماؤں نےمتعدد باہمی معاہدوں،مفاہمت کی یادداشت پردستخط بھی کیے ، جس میں جرائم کےخلاف جنگ میں تعاون سے متعلق معاہدہ ، سزایافتہ افرادکی منتقلی سےمتعلق معاہدہ شامل ہیں۔

 

 

منشیات کےٹریفک کامقابلہ کرنےسےمتعلق مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے ، جس میں کیمیکل توانائی،پن بجلی گھر،مواصلات،آبی وسائل کی ترقی کےمنصوبےشامل ہیں جبکہ 500ملین امریکی ڈالرتک کی مالی اعانت کیلئےفریم ورک کاایم اویوکیاگیا۔

 

دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close