Featuredانٹرٹینمنٹ

ارمینا خان کی فلسطینی بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی اپیل

مانچسٹر :  مسلم کمیونٹی کل سینٹ این اسکوائرمانچسٹر سٹی سینٹر پرشہید فلسطینی بچوں کیلئے شمعیں روشن کرے گی۔

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے مانچسٹر سٹی سینٹر میں شہید فلسطینی بچوں کی یادمیں شمعیں روشن کرنے کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ ارمینا خان نےاپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم بروز اتوار شہید فلسطینی بچوں کی یادمیں شمعیں روشن کررہے ہیں ۔

اداکارہ نے لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی ، آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ شرکت کریں۔

اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ارمینا خان نے کیپشن میں شہید فلسطینی بچوں کی یاد میں منعقد کی گئی اس تقریب کے وقت اور جگہ کی تفصیلات بھی بتائیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مانچسٹر میں موجود مسلم کمیونٹی کل سینٹ این اسکوائرمانچسٹر سٹی سینٹر پرشہید فلسطینی بچوں کیلئے شمعیں روشن کرےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close