Featuredدنیا

ایدھی ایمبولینسیں غزہ پہنچ گئیں

غزہ : اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی امداد کےلیے ایدھی ایمبولینسیں پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد ہزاروں مین پہنچ گئی ہے جب کہ انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے باعث ریسکیو ادارے زخمیوں و شہیدوں کو اسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے انسانیت کے ناطے مظلوم فلسطینی شہریوں کی امداد کا فیصلہ کرتے ہوئے ایمبولینسیں غزہ پہنچا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤندیشن کی ایمبولینسیں مصر کے راستے سے فلسطین میں داخل ہوئیں اور اب زخمیوں کی اسپتال منتقلی اور آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے آج مزید 35 فلسطینی شہید کر دیے، جس سے اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہو گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close