Featuredسندھ

سمندری طوفان کےسبب کراچی میں گرم ہواؤں کا راج، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانےکاامکان

سمندری طوفان کےسبب کراچی میں گرم ہواؤں کا راج، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانےکاامکان

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ‘تاؤتے’ کے کراچی کے موسم پر اثرات ظاہر ہونے لگے ، شہر میں صبح سے ہی گرم ہوائیں چلنے لگیں اور درجہ حرارت33ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

سمندری ہوائیں معطل ہیں اور ہوا میں نمی کاتناسب30فیصدرہ گیا ہے ، حبس میں اضافے سے گرمی کی شدت میں زیادہ محسوس کی جارہی ہے ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سےدورہوکرگزرےگا، طوفان دورہونےکےباعث بارش کاامکان ختم ہوگیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہےگی۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے ساتواں الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ تاؤتے طوفان کا رخ 15 کلومیٹر کی رفتار سے شمال کی طرف ہوگیا ہے اور طوفان کراچی کےجنوب اور جنوب مشرق سے 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کے شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے امکانات ہیں ، طوفان 17 مئی کی رات کو بھارتی گجرات کو پار کرے گا ، جس کے باعث ٹھٹہ، سجاول ، بدین ، تھرپارکر ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں 17 سے 19 مئی کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی: کراچی میں بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے ، شہر قائد، حیدرآباد اور بے نظیر آباد میں آئندہ دو روز تک گرد آلود ہوائیں چلنے کے امکان ہے تایم سمندر میں تغیانی کے باعث ماہی گیر 19 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close