Featuredاسلام آباد

فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت ،’ آج مسلم امہ کے اتحاد کا امتحان ہے’

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ آج مسلم امہ کے اتحاد کا امتحان ہے ، اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ظلم پرکمربستہ اسرائیل کاموازنہ بربریت کا شکار فلسطینیوں سے نہ کیاجائے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف مسلم امہ نے آوازاٹھادی ہے ، اوآئی سی کے وزرائےخارجہ اجلاس میں واضح اوردو ٹوک الفاظ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی، فلسطین کےوزیرخارجہ نے پاکستان کےدو ٹوک مؤقف کوسراہا اور مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کی حمایت پرشکریہ اداکیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی فلسطین صورتحال پرعالمی رہنماؤں سےگفتگو ہوئی، میں نےامریکا،چین سمیت مختلف وزرائےخارجہ کو پاکستانی مؤقف پیش کیا ، اسرائیلی بربریت کےخلاف مسلم امہ نے آواز اٹھائی، ایک مشترکہ اعلامیہ جاری ہوااورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

 

 

،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل چین کی صدارت میں سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونےپربہت سے ممالک کو مایوسی ہوئی ، امریکاکی جانب سے ویٹوہوجانےسےیہ مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا۔

دنیا میں جاری احتجاج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مغربی دارالحکومتوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، 2لاکھ43ہزار سے زائد لوگوں نے آن لائن پٹیشن پر دستخط کئے ، اب یہ معاملہ یورپی یونین ،برطانوی پارلیمنٹ میں بھی جائےگا۔

 

 

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کامؤقف ہے کہ زمینی حقائق اب نہیں چھپائے جاسکتے، آپ دفاتر مسمار اور میڈیا ہاؤس کو زمیں بوس کردیں مگر حقائق نہیں چھپتے، میڈیا ہاوسز پر بمباری کر کے انہیں خاموش نہیں کیا جاسکتا، سوشل میڈیا کے اس دور میں اس آواز کو جبراً نہیں دبایا جا سکتا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک میں بھی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرےکررہےہیں، یورپی یونین کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا ہے ، اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ایک طرف انسانیت اور دوسری طرف بربریت دکھائی دیتی ہے ، جنگی ہتھیاروں سے لیس اسرائیلی فوج ہے تو دوسری جانب نہتےفلسطینی، ظلم پرکمربستہ اسرائیل کاموازنہ بربریت کا شکار فلسطینیوں سے نہ کیاجائے ،شاہ محمود

 

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 119 ہوگئی

 

انھوں نے مزید کہا کہ آج مسلم امہ کے اتحاد کا امتحان ہے ، انسانی حقوق تنظیموں کودہرامعیارختم کرکےفلسطینیوں کےساتھ کھڑاہوناہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close