Featuredسندھ

کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم شدت کل سےکم ہوسکتی ہے اور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی بارش کے بعد کراچی میں سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں جس سے گرمی کی شدت زیادہ ہے، کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تاوتےطوفان بھارتی گجرات سےگزرنے کے بعد کمزورہوکرڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس وقت گجرات اورجنوبی راجستھان کی طرف ہے۔

 

ڈائریکٹرمیٹ کراچی نے کہا طوفان راجستھان میں ہونےسےاثرات ،سندھ میں نظر آرہے ہیں ، جس کے باعث سندھ کے مشرقی علاقوں میں آندھی کاآج بھی امکان ہے

 

سردارسرفراز نے طوفان کے زیر اثر ،حیدرآباد،ٹھٹھہ میں گردآلودہواؤں اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر، بدین، میرپور خاص اور عمرکوٹ میں بھی گردآلودہوائیں اور بارشیں متوقع ہے۔

 

گذشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا تھا، جس کے بعد کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی ، مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی کے بعد ریت کا طوفان

قبل ازیں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ  تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، دو تین گھنٹے میں  بادل گزر جائیں گے، کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان اور شہر میں گرمی کی شدت کے باعث بادل بنے ہیں، سائیکلون سے متعلق الرٹ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close