Featuredسندھ

پی ایس70 میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی میں کانٹے کا مقابلہ،پولنگ کاعمل جاری

بدین : تحصیل ماتلی کے پی ایس 70 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کاعمل جاری ہے ، پی ایس 70 میں پیپلزپارٹی اورجےیو آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق بدین کی تحصیل ماتلی کے پی ایس70میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ، جو شام تک جاری رہے گا، اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، رینجرزاورپولیس کی نفری تعینات ہیں۔

 

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعدادایک لاکھ66 ہزار809ہے اپی ایس70میں123پولنگ اسٹیشنزقائم کیےگئےہیں اور 123میں سے41پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 12انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

 

ضمنی الیکشن می 6 امیدوارحصہ لےرہےہیں ، جس میں سے پیپلز پارٹی کےمحمدڈاڈاہالیپوٹہ،جےیو آئی کےمولاناگ ، جی ڈی اے کے شاہد احمد ورک،ایم ڈبلیو ایم کےاسدلغاری اور کالعدم ٹی ایل پی کےپیرمحمدعلی جان سرہندی شامل ہیں۔

 

پی ایس 70 میں پیپلزپارٹی اورجےیو آئی میں کانٹےکامقابلہ متوقع ہے، نشست پیپلزپارٹی کےبشیراحمدہالیپوتہ کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close