Featuredپنجاب

پنجاب کے چودہ اضلاع میں بڑے منصوبوں کا اعلان

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے 14 اضلاع میں پینے کے صاف پانی کے 521 منصوبوں کا اعلان کردیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے چودہ اضلاع میں پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ صوبائی آب پاک اتھارٹی کے نئے منصوبوں پر1229ملین روپے لاگت آئے گی۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کو ریورس گیئر لگانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں عوام کے ایک ایک پیسے کا تحفظ کر رہی ہے، چیئر مین آب پاک ڈاکٹرشکیل اور چیف ایگزیکٹو زاہدپرویز کی کارکردگی مثالی ہے، وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق آب پاک اتھارٹی کام کر رہی ہے۔

 

گورنر کا کہنا تھا کہ پہلی بار کوئی حکومت عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کام کررہی ہے، وزیر اعظم کامشن صرف اور صرف عوامی مفادات کا تحفظ ہے۔

 

اپنے تازہ بیان میں چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بیوروکریسی اور آب پاک ایک پیج پر ہے، نئے منصوبے ڈی جی خان، لیہ، راجن پور اور مظفرگڑھ میں ہوں گے۔

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت ہر شہر اوردیہات کو صاف پانی فراہم کریں گے، موجودہ حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close