Featuredخیبر پختونخواہ

مافیا شور کرتا ہے اور بلیک میل کرتا ہے

پشاور: انہیں خوف ہے کہ ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی سیاسی موت ہوجائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے نوکنڈی تا ماشکیل شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے خراب معاشی صورت حال ماضی میں کسی حکومت نہیں ملی، ہم نے پہلا سال معیشت کو درست کرنے میں نکال دیا، دوسرے سال کورونا آگیا ہم نے عوام کا خیال رکھا اور معیشت کو بھی بہتر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کررہے ہیں، ہمارے پڑوسی ممالک کے حالات دیکھ لیں صورتحال سامنے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاق میں اقتدار میں آئے تو پہلے دن ہی کہا گیا حکومت ناکام ہوگئی، ان لوگوں کو خوف ہے کہ ہم کامیاب ہوگئے تو ان کی سیاسی موت ہوجائے گی، مافیا شور کرتا ہے اور بلیک میل کرتا ہے کیونکہ یہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، مافیا چاہتا ہے انہیں این آر او دیا جائے یا کوئی سہولت دی جائے، دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ این آر او دو یا پھر حکومت گرادیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جہاں قانون برابر کی سطح پر نہیں ہوتا وہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے، چاہتے ہیں پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کریں، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے اہم کردار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انشا اللہ بڑے بڑے مافیاز کو قانون کے تابع لائیں گے، قانون کی بالادستی کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کرسکتے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close