Featuredپنجاب

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو خیر مقدم کرتے ہوئے بڑا مطالبہ ، گورنر پنجاب

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی فلسطین پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈ یو پیغام میں کہا کہ جنگ بندی کافی نہیں اسرائیل کو فلسطین سے نکلنا ہوگا، اسرائیل کو غیرقانونی آبادیاں اور گرفتاریاں بھی ختم کرناہونگی۔

 

گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتیں فلسطینیوں کےساتھ ہیں، وزیراعظم فلسطینیوں کےسفیربن کر ان کا مقدمہ لڑرہےہیں، جب تک مسئلہ فلسطین، کشمیر حل نہیں ہوگا امن ایک خواب رہےگا۔

 

اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب نے امریکا پر زور دیا کہ امریکا کو اسرائیل نہیں انصاف اور انسانیت کا ساتھ دیناچاہیے، مسئلہ فلسطین کےحل کیلئےیو این کو بھی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔

 

واضح رہے کہ فلسطین میں گزشتہ گیارہ دنوں سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد اب جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوا دونوں جانب سے اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

 

اس خونریز تشدد میں فلسطینیوں کا زبردست جانی اور مالی نقصان ہو ا ہے جس میں دو سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، شہید ہونے والے ان فلسطینیوں میں ایک تہائی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ کی متعدد کثیر منزلہ عمارتیں زمیں بوس ہوئیں۔

 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 

دوسری جانب پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے، انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close