Featuredسندھ

کورونا وائرس، سندھ میں پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2 ہفتے برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا سیاحتی مقامات،سی ویو، ہاکس بے،تفریحی پارکس 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا پرصوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24ہزار299نمونوں کی جانچ کی گئی، گزشتہ روز2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے، 13 مئی یعنی عید پر 1232 کیسز تھے اور 19 مئی کو 2076 کیسز اور 21 مئی کو 2136 کیسز تھے، ظاہر ہوتا ہے کہ کیسز کی شرح عید کے بعد بڑھ رہی ہے۔

 

سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا 15سے 21 مئی تک کراچی میں 13.97 فیصد کیسز ہوئے، حیدرآباد میں 10.83 اور دیگراضلاع میں 5.40 فیصد کیس رپورٹ، ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز ، ضلع وسطی میں 13 فیصد ، ملیر اور غربی میں 10 فیصد کیس ہیں جبکہ حیدر آباد میں 11 فیصد اور سکھر میں 8 فیصد کیس ہیں۔

 

اجلاس میں سندھ ٹاسک فورس نے پابندیاں مزید 2ہفتےبرقراررکھنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا سیاحتی مقامات،سی ویو، ہاکس بے،تفریحی پارکس 2 ہفتےکے لیے بند رکھیں جائیں گے اور شادی ہالزبھی بندرہیں گے تاہم واکنگ ٹریکس کھلے رکھے جائیں گے۔

 

دکانیں پیرسےشام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی ، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کےساتھ چلے گی جبکہ ڈپارٹمنٹل اسٹور بھی شام 6بجے تک کھلے رہیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتہائی سخت لاک ڈاؤن متوقع

 

کراچی کے تمام اضلاع ، حیدرآباد، بدین، دادو ، جامشورو،شہیدبینظیر آباد، سکھر میں کوروناکیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد جبکہ لاہور، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور ، بھکر،ڈی جی خان،فیصل آباد ، گجرات، خانیوال، خوشاب میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

 

سندھ ٹاسک فورس برائےکورونا اجلاس میں کہا گیا کہ اسکولوں کے کھلنے کافیصلہ کوروناصورتحال بہترہونےپرکیاجائیگا جبکہ وزیرتعلیم کواساتذہ کی ویکسی نیشن کیلئےبندوبست کرنے کی ہدایت کردی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close