Featuredدنیا

اسرائیل کی پسپائی اللہ کی حمایت کے بعد ممکن ہوئی

قدس : اللہ کی مدد اور نئی حکمت عملی نے صہیونی ریاست کو شرمناک شکست دی

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیل کی پسپائی اللہ کی حمایت کے بعد نئی جنگی حکمت عملی کے باعث ممکن ہوئی اور تمام فلسطینی جماعتیں اور عوام یکجا ہوکر اسرائیل کے خلاف جنگ میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ر وزغزہ کی پٹی میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےسیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کو شرمناک شکست دیکر مقبوضہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے راہیں ہموار کردیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان سے قبل حماس نے اسرائیل کی وحشیانہ پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کیا اور اسرائیل کے پورے نظام، عوام اور مستقبل کو انتہائی دردناک شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کی نئی جنگی حکمت عملی اور صلاحیت نے پورے اسرائیلی نظام کو ہلاکر رکھ دیا، اسرائیل کی پسپائی اللہ کی حمایت کے بعد نئی جنگی حکمت عملی کے باعث ممکن ہوئی اور تمام فلسطینی جماعتیں اور عوام یکجا ہوکر اسرائیل کے خلاف جنگ میں شریک ہوئے جس نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ سمیت فلسطین کے کسی بھی زمین پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حماس کو مالی امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی پر ایران کا شکریہ ادا کیا اورساتھ ہی مصر، اقوام متحدہ اور قطر کے امیر کا بھی شکریہ ادا کیااور اعلان کیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں تباہ کیے گئے غزہ پٹی کی تعمیر نو کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close