Featuredبلوچستان

صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح گر گئی

کوئٹہ: بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد تک پہنچ گئی، صوبے میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 638 ہوگئی جن میں سے صحت یاب افراد کی تعداد 23 ہزار 428 ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد رہی، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے میں 14 سو 98 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 مثبت آئے۔

 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 638 ہوگئی۔

 

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 270 ہوچکی ہے، صوبے میں کووڈ 19 کے فعال کیسز کی تعداد 940 ہوگئی۔

 

صوبے میں وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 23 ہزار 428 ہے۔

 

یاد رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جا پہنچی ہے، صحت یاب افراد کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 92 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close