Featuredسندھ

کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں ، سعید غنی

کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھے ہیں۔

 

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بڑھتے کیسز کے بعد لاپرواہی نہیں کر سکتے، سندھ حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہماری سفارشات پر عملدر آمد نہیں کیا گیا، خدشہ تھا کہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 8 بجے کے بعد شہری غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔ پابندیاں خوشی سے نہیں لگائیں، شہری تعاون کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پختونخواہ اور پنجاب میں بھی سخت فیصلے کیے گئے ہیں، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی ہماری تجویز نہیں مانی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close