Featuredسندھ

عوام کوپتہ ہے احساس کفالت پروگرام دراصل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی ہے:بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا نام تبدیل کرنے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی حکومت نے غربت کی کمی کیلئے بی آئی ایس پی شروع کیا، عمران خان نے بی آئی ایس پی کا نام بدل ڈالا، پیپلزپارٹی نےایسے وقت میں پروگرام شروع کیاجب معاشی بحران تھا، عمران خان بتائیں غربت میں کمی کیلئے اب تک کیا کیا؟۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کوپتہ ہے احساس کفالت پروگرام دراصل بی آئی ایس پی ہی ہے، عمران خان کی غربت میں کمی کے پروگرام کی چوری پکڑی جاچکی، عمران خان بی آئی ایس پی کا نام کچھ بھی رکھ دیں، عوام سب جانتے ہیں۔

 

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بی آئی ایس پی دراصل بینظیربھٹو کا آئیڈیا تھا جسےعملی جامہ پہنایا، پیپلزپارٹی نے بڑے سماجی بہبود کےپروگرام لا کردنیا میں مثال قائم کی، عالمی ادارے پیپلزپارٹی دور کےبی آئی ایس پی کی اہمیت کا اعتراف کررہےہیں، عدالت میں اعتراف کے باوجود احساس پروگرام کو نیا منصوبہ قراردینادھوکاہے۔

 

سپریم کورٹ میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے اعتراف کے باوجود احساس پروگرام کو نیا منصوبہ قرار دینا عوام سے دھوکا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے عمران خان کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی مجرم قرار دے دیا

 

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبوں، اداروں اور عمارتوں کے نام بدلنے سے بینظیر بھٹو کا نام نہیں مٹاسکتے، جھوٹ، دھوکے کو یوٹرن کا نام دے کر فخر کرنا انکے مزاج کاحصہ بن چکا، پی پی نے معاشی سونامی میں سندھ کی لاکھوں دیہی خواتین کوفنی تربیت دی، سندھ میں 27لاکھ دیہی خواتین کوکاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے، پی پی کی سندھ حکومت نےعوام دوست اقدامات سےفی کس آمدنی کوبڑھایا، سندھ میں غربت کی شرح میں غیرمعمولی7.6فیصد کمی ثبوت ہے پی پی نےڈلیور کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close