Featuredاسلام آباد

سال 2021 کا پہلا سپر فل مون آج ہوگا

گرہن کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے چاند کو گرہن لگنے کا نظارہ آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور ٹوکیو میں دیکھا جاسکے گا چاند چودہ منٹ کے لیے سرخ ہو جائے گا

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کراڑتالیس منٹ پر ہوگا مکمل چاند گرہن چار بج کر گیارہ منٹ پر اور اختتام شام چھ بج کر پانچ منٹ پر ہوگا، پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے چاند گرہن دیکھا نہیں جاسکے گا۔

آسٹریلین ایئرلائن نے چاندگرہن کا نظارہ کروانے والی فلائیٹ کا اعلان کیا ہے، اعلان ہوتے ہی صرف ڈھائی منٹ میں تمام سیٹیں فروخت ہوگئیں۔
یہ فلائٹ چالیس ہزار فٹ کی بلندی پرجا کر مسافروں کو سپرمون کا نظارہ کروا کے دوبارہ اسی ایئرپورٹ پر اترے گی جہاں سے اڑان بھرے گی۔ اسے سپر مون فلائٹ کا نام دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close