Featuredاسلام آباد

یہ سارےعمران خان دشمنی میں اکٹھے ہوتے ہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ ہر بات پر حکومت کو خطرہ نہیں ہوتا، اپوزیشن اپنی نئی صف بندی کر رہی ہے، شہباز شریف کو حق ہے کہ وہ اپنی سیاست کریں، پی ڈی ایم بغیر نظریئے کااتحاد ہے، پی ڈی ایم میں چوں چوں کا مربہ اکٹھا ہوچکا ہے

یہ سارےعمران خان دشمنی میں اکٹھے ہوتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں ، حکومت کے خلاف کچھ باتیں کرتے ہیں اور قصہ ختم ہوجاتا ہے، عوام کو ان میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ وہ عام لوگوں کو کچھ نہیں دے سکتے۔ اب تک پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ عوام کو یہ ہی نہیں بتاپائے کہ وہ ایسا کیا کریں گے جو ان کے 20 سالہ دور اقتدار سے مختلف ہوگا۔

کچھ لوگوں کے خیال میں حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں اور وہ عوام کےمعیار پر پورا نہیں اتری ہے لیکن کیا یہ بات نواز شریف یا آصف زرداری کو ووٹ دینے کے لیے کافی ہے۔ عمران خان سے دشمنی میں اپوزیشن والے تو شیطان سے بھی اتحاد کرلیں گے اس کے علاوہ اپوزیشن کی کوئی سیاست نہیں۔

اپوزیشن کے پاس اتنی صلاحیت ہی نہیں کہ حکومت کو تنگ کرے، ان کی اپنی سیاسی سوچ ہی واضح نہیں، تحریک انصاف میں لوگوں کی مختلف معاملات میں الگ الگ رائے ہوتی ہے لیکن جب عمران خان کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو پھر پوری پارٹی اس کی حمایت کرتی ہے، یہی قیادت کی خصوصیت ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف میں سے کون لیڈر ہے؟، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ لانے کی کوئی گنجائش ہی نہیں جب کہ شہباز شریف پیپلز پارٹی کو اتحاد میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ (ن) لیگ میں تو یہ ہی معلوم نہیں مستقبل میں کون قیادت کرے گا۔ ان کی نادرونی حالت کافی خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب مریم نواز کو ویسے ہی ٹریٹ کرے جیسے دیگر ملزمان کو کرتا ہے.فواد چوہدری

پیپلز پارٹی سندھ کے پانی پر سیاست کررہی ہے، حالانکہ اس قسم کے معاملے پر قوم پرست جماعتیں سیاست کرتی ہیں وفاقی سطح کی جماعتیں نہیں۔
برزایل، کینیڈا ، جرمنی اور جاپان جیسے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، زراعت اورتعمیرات کے شعبے میں 60 فیصد اضافہ ہواہے،

گندم، چاول اور مکئی کی تاریخی فصلیں ہوئی ہیں۔
وز وزیر اعظم سے اسد عمر اور عمران اسماعیل نے مالقات کی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہے، وزیراعظم کی

ہدایت پر آج شیخ رشید کراچی جاکرامن وامان صورتحال کی رپورت پیش کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close