Featuredاسلام آباد

نیب ٹیم نے قائم علی شاہ سے اسٹیل ملز کی زمین کی لیز سے متعلق سوالات

پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نیب اسلام آباد کے دفتر پہنچے جہاں وہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے

نیب ٹیم نے قائم علی شاہ سے اسٹیل ملز کی زمین کی لیز سے متعلق سوالات کیے۔

نیب میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں قائم علی شاہ نےکہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نا دوبارہ آنے کا کہا ہے،

یہ بھی پڑھیں:شہر کا پانی چور کون ہے ؟ تحقیقا ت کیلئے نیب حرکت میں آگئی

نیب نے زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا تھا، نیب نے بلایا ہم آگئے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close