Featuredاسلام آباد

طاقتور کو قانون کے نیچے لانا معاشرے کی ترقی کا راز ہے

مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد ﷺ نے مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی، 12 سال کی قلیل مدت میں 2 سپر پاورز روم اور فارس نے نئے انقلاب کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی اور کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرسکتے ہیں

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست 2 بنیادی اصولوں پرقائم ہوئی، ایک قانون سب کیلئےبرابرہوگا اور دوسرا فلاحی ریاست ہوگی، پہلےقومیں اس لیےتباہ ہوئیں کیوں کہ امیر،غریب کیلئےالگ الگ قانون تھا، جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور جنگل کا قانون ہوتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس، وہ ممالک جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پرھیں: یہ سارےعمران خان دشمنی میں اکٹھے ہوتے ہیں

مدینہ کی فلاحی ریاست میں غریب، بوڑھوں، یتیموں، خواتین کا خیال رکھا جاتا تھا، پنشن کا نظام سب سے پہلے دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمرؓ کے دور میں آیا۔

عمران خان نے چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چین کی حالیہ ترقی دیکھی جہاں 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا گیا، انہوں نے نہ صرف معاشرے میں غریبوں کا خیال رکھا بلکہ 700 وزرا سطح کے افسران کو کرپشن پر جیل میں ڈالا، طاقتور کو قانون کے نیچے لایا گیا، یہ معاشرے کی ترقی کا راز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close