Featuredپنجاب

جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئے تیاری شروع ،ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کردی

لاہور : ایف آئی اے نے جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئے تیاری شروع کردی ، اس سلسلے میں جہانگیرترین،اہل خانہ کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی پیشرفت رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی ایف آئی اےآمد کے بعد سے جہانگیر ترین کیخلاف انویسٹیگیشن میں تیزی آگئی۔

 

ایف آئی اے نے جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئےورکنگ پیپرز کی تیاری شروع کردی جبکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی پھر ڈائریکٹرایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کے حوالے کردی گئی ہے۔

 

ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیرترین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کی پیشرفت رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جہانگیر ترین اور ان کی کمپنی کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے زیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کا دورہ کرکے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیر اعظم کا پیغام دیا۔

 

اس موقع پر جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریفنگ دی، معاون خصوصی نے کہا جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباو کے مکمل کی جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close