Featuredسندھ

شہر قائد میں رقم کے عوض کورونا ویکسین لگانے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل

یکریٹری صحت سندھ کی انکوائری ٹیم نے رقم کے عوض کورونا ویکسین لگانے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ،ابتدائی تحقیقات میں ڈاکٹر حراکا بیان بھی قلمبند کیاگیا اور ڈی ایچ او سینٹر ڈاکٹر مظفر اوڈھو نے ٹیم کیساتھ معلومات لیں

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوویڈ ویکسین کے 5وائل کم نکلے ، واقعہ کی رپورٹ محکمہ صحت کے حکام کو فراہم کردی گئی ہے۔

فوکل پرسن ڈاکٹر حرا نے سیکریٹری صحت کو عملے کی شکایت کی تھی کہ کراچی کے ضلع وسطی میں کورونا سے بچاؤکی سرکاری ویکسین بھاری رقوم لے کر لگائی جارہی ہے۔

یہ بھی پرھیں: پاکستان میں تیار کورونا ویکسین کا عام استعمال ، بڑی خبر آگئی

اس حوالے سے انہوں نے دو روز قبل سکریٹری صحت کو اپنی ایک تحریری درخواست میں آگاہ کیا تھا ، درخواست میں ڈاکٹر حرا نے بتایا تھا کہ چین کی ویکسین سائنوفام کم عمر افراد کو لگانے کے احکامات موصول نہیں ہوئے لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع وسطی بعض اہلکار سرکاری ویکسین کم عمر کے افراد کو بھاری رقوم کے عوض گھر گھر جاکر لگارہے ہیں۔

ڈاکٹر حرا نے انکشاف کیا تھا کہ ضلع وسطی کے بعض اہلکار منظم انداز میں سرکاری ویکسین سائنوفام کو رقم لے کر 18 سے 25 سال کے عمر کے افراد کو لگارہے ہیں، اور اندراج میں عمریں تیس سال سے زائد بتائی جارہی ہیں، پیسے لے کر ویکسین لگانے کا علم ہوا تو متعلقہ اہلکاروں سے کو آڑے ہاتھوں لیا،جس پران اہلکاروں نے مجھے زدوکوب کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close