Featuredاسلام آباد

امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ،یونیورسٹی طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد : بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اس بار امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا بی ایس، ایم ایس اور ماسٹرز کے امتحانات آن لائن ہوں گے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس بارامتحانات آن لائن لئےجائیں گے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایس، ایم ایس اورماسٹرزکےامتحانات آن لائن ہوں گے تاہم کورس اور لیب ورک کیلئے طلبہ کو یونیورسٹی آنا ہوگا۔

 

یاد رہے دو روز قبل اسلام آباد میں آن لائن امتحانات کے لیے احتجاج کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار اور بے شمار موٹر سائیکلز کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

 

طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے ایکسپریس وے اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا اور مسافروں کو سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا ، احتجاج کرنے والے طلبا نے حکومت، وفاقی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سالانہ امتحانات آن لائن لیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close