Featuredتجارت

11ماہ میں تاریخ ساز ٹیکس وصولیاں: ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 11ماہ میں تاریخ ساز ٹیکس وصولیاں کیں۔

 

 

 

 

 

ذرایع ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی 4173 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا جبکہ اسی دورانیے میں 1472 ارب روپے کا انکم ٹیکس بھی موصول کیا گیا۔

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ جولائی تا مئی 1777 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں آئے۔

 

اس حوالے سے بورڈ کے ذرایع نے مزید کہا کہ جولائی تا مئی 672 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی اکھٹی ہوئی، جولائی تا مئی 252 ارب روپےکی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ملی۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ ساڑھے 4سال بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس 48 ہزارکی سطح عبور کر گیا۔

 

100انڈیکس میں 328 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 48224 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close