Featuredاسلام آباد

کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنےخاندان کے افراد کو کویت بلاسکیں گے

اسلام آباد: کویت نے10سال بعدپاکستان کیلئے ورک ویزے کااجراشروع کردیا ، اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنے خاندان کے افراد کوکویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبےسے متعلق افراد کویت جاسکیں گے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کویت نے10سال بعد پاکستان کیلئے کویتی ورک ویزے کااجراشروع کردیا جبکہ کورونافرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کوحیران کر دیا ، بھارت سمیت خطےکےممالک اس موذی مرض سے نبردآزماہیں، ہمارےہاں کراچی کےعلاوہ تمام ملک میں شرح 4فیصدسےبھی کم ہوگئی ہے۔

 

 

خیال رہے وزیرداخلہ شیخ رشید کویت کےسرکاری دورےکےبعدوطن واپس پہنچ گئے، پاکستان آمدپرکویت کےسفیرنصرالمطیری نےوزیرداخلہ شیخ رشیدکااستقبال کیا۔

 

دورےمیں پاکستانیوں کیلئے10سال بعدکویتی ویزوں کی بحالی میں کامیابی ملی ، جس کے بعد اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنےخاندان کےافرادکوکویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبےسےمتعلق افرادکویت جاسکیں گے۔

 

شیخ رشیدنےکویت کےوزیراعظم،اورہم منصب سمیت دیگرحکام سےملاقاتیں کیں ، جس میں وزیرداخلہ نے کویتی قیادت کاپاکستانیوں کےویزوں کی بحالی پرشکریہ اداکیا جبکہ دورےمیں کویت میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close