Featuredسندھ

رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی ، متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےلوٹ ماراورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس نے جٹ لائن مبارک شہیدروڈپرمشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران شہریوں سےلوٹ ماراورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

ملزم ریحان عرف کالاسے ڈکیتی میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمد ہوا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ، ملزم نے فروری 2021 میں جمشید روڈکے ہوٹل پر ڈکیتی کی واردات کی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ اسلحےکےزورپرہو ٹل میں موجودافرادکولوٹاگیا ، فوٹیج میں ملزم کوپستول سےفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ، ملزم اس سے پہلے بھی متعدد بارجیل جاچکاہے۔

 

رینجرز ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ قانونی کارروائی کےلیےپولیس کےحوالےکردیاگیا تاہم ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارےجارہےہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close