Featuredسندھ

ایک سال میں چینی اوسطاً ساڑھے 16 روپے فی کلو

ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک سال میں چینی اوسطاً ساڑھے 16 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 118 روپے مہنگا ہوا

اسی کے ساتھ بکرے کا گوشت 104 روپے، گائے کا گوشت تقریباً 60 روپے اور برائلر مرغی کی قیمت میں 91 روپے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑ ھیں: حکومت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ان کی نااہلی اور مہنگائی ہے

ادارہ شماریات کے مطابق گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے، چاول 8 روپے ، دہی 14 روپے اور انڈے تقریباً 31 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 8.6 سے بڑھ کر 10.8 فیصد ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close