Featuredپنجاب

سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ

لاہور :  سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کرکے اچھی خبردیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ میں سوشل سیکٹرکیلئےزیادہ فنڈزمختص کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کرکے اچھی خبردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ترقیاتی منصوبوں،مالیاتی امورکاجائزہ اجلاس ہوا، جس میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں شفافیت ،معیاریقینی بنانے کے لئے اقدام کرتے ہوئے پنجاب کی سڑکوں کی بحالی کاخصوصی پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم پیکیج برائےبحالی روڈزکی منظوری دیتے ہوئے کہا ٹوٹ پھوٹ کاشکارسڑکوں کومکمل طورپربحال کیاجائےگا، سڑکیں بحال کرکے عوام کےلئےآسانیاں پیداکرنےکی حکمت عملی بنا لی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خطیررقم خرچ کرنےکے باوجودسڑکوں کی حالت خراب ہوناافسوسناک ہے ، سرکاری وصولیوں میں20فیصداضافہ شفاف پالیسیوں کاثمرہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے زیرتکمیل منصوبوں کےلئےفنڈزترجیحی بنیاد وں پرجاری کرنےحکم دیتے ہوئے کہا فنڈزکےدرست استعمال کیلئےماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائےگی، پی ایس ڈی پی کےتحت خوشاب،میانوالی سرگودھاروڈتعمیرکیاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی ستیاں ٹورازم ہائی وےبنائی جائےگی، گوجرانوالہ انڈسٹریل اسٹیٹ کوموٹروےسےمنسلک کیاجائےگا، جنوبی پنجاب شہروں میں نکاسی آب کےلئے10منصوبےلائےجائیں گے ۔

عثمان بزدار نے بجٹ میں سوشل سیکٹرکیلئےزیادہ فنڈزمختص کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تعلیم، صحت اور فراہمی ونکاسی آب کے لئے بجٹ بڑھایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close