Featuredاسلام آباد

ایف آئی اے میں بھرتی کیلیے صرف 5 روزکے دوران 6 لاکھ درخواستیں

ایف آئی اے میں مختلف کیٹگریوں میں گریڈ 1 سے 15 تک کے لئے 11سو 40 اسامیوں کی بھرتی کا شیڈول جاری ہوا، صرف پانچ روز میں ہی ایف آئی اے کو 6 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں

درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں کئی روز باقی ہیں اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ محکمہ کو 25 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوں گی جو کہ ایف آئی اے کی تاریخ میں بھی ایک ریکارڈ ہوگا اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں کبھی موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت کا خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے میں جونیئر کلرک کیلئے 24اسامیاں، نائب قاصد کے لئے50 ، ڈسپیج رائیڈر کے لئے4 ،لوئیر ڈویژن کلرک کیلئے34 ، چوکیدارکے لئے 14 ،اسٹینو ٹائپ کیے لئے 45، کانسٹیبل کیلئے 596، کک کے لئے3 ، سویئپر کیلئے 25، اسسٹنٹ کیلئے 17، کانسٹیبل ڈرائیورکے لئے41،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے211، ڈرائیور کیلئے 11 اورسب انسپکٹر کیلئے 65اسامیاں جاری کی گئی ہیں ۔تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close