Featuredاسلام آباد

پاکستان میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوگئے

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کیسز کےتازہ ترین اعداد وشمارجاری کردیئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹے میں مزید 58 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار323 ہوگئی

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 49ہزار285 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار490افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ33 ہزار 630 تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پی آئی اے کے ذریعے چین سے اسلام آباد پہنچ گئی

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.02 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا کے 8لاکھ 64ہزار931 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 3 لاکھ23 ہزار 828، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 558،

بلوچستان میں 25 ہزار 819 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 766، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close