Featuredسندھ

سندھ سمیت کراچی میں آج سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کاروباررات 8 بجے تک کھولنے اور شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بیکریاں اوردودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولنےکی اجازت ہوگی

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ نمائش کے لیے ایکسپوہالز پر پابندی برقرار رکھنے اور ریسٹورنٹ کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریسٹورنٹ ٹیک اوےسروس رات12بجےتک کر سکیں گے۔
نئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ کیا ہے ، سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150مہمانوں تک کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی،نجی ایئر لائن کیخلاف کا اجازت نامہ منسوخ

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں جمعہ اوراتوار کو کاروبار بند رہے گا، کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

نئے حکم نامے میں کہا ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کوبندرہے گی مزارات، سینما، تھیٹر اور تمام پارکس بند رکھنے اور جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close