Featuredاسلام آباد

انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف واقعات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف واقعات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی سیکیورٹی اہلکاروں نے دو مسافروں کو گرفتار کرکے ان سے مجموعی طور پر تقریبا 2 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی

حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے بحرین جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 187 کی بریفنگ جاری تھی کہ جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر اے این ایف کے عملے نے کوہستان سے تعلق رکھنے والے ہارون خان نامی مسافر کا سامان چیک کیا تو اس میں چھپائی گئی 942 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ائیرپورٹس سے فضائی آپریشن کل رات تک معطل رہے گا: سی اے اے

اسی دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے دوسرے مسافر تنویر احمد کے ٹرالی بیگ کی تلاشی لی گئی تو 952 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی ۔دونوں مسافروں کو منشیات سمیت اے این ایف سیل منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close