Featuredسندھ

وزیرریلوے اعظم خان سواتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے

گھوٹکی: وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیزی سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزا دینے کے احکامات جاری کردیے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے اعظم خان سواتی ٹرین حادثے کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعےپراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا اللہ مرحومین کے درجات بلند ،لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس موقع پر وزیر ریلوے کو ڈی ایس سکھر نے حادثےکے حوالے سے بریفنگ دی ، اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثےکا جائزہ لیا اور امدادی کارروائیاں تیزی کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیرریلوے اعظم سواتی نے امدادی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضروری مشینری ،آلات سے پھنسے مسافروں کے ریسکیو کا عمل پایہ تکمیل میں ہے، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ،سزادینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

وزیرریلوے نے ٹرین حادثے کی فوری طور پر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

بعد ازاں اعظم سواتی زخمیوں کی عیادت کے لئےاوباڑواسپتال پہنچے ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینےوالےاداروں،مقامی افراد کا مشکور ہوں، واقعے کی تمام تحقیقات کی میں خود نگرانی کروں گا اور متاثر ہونے والے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک مسافروں کوسہولت میسر نہیں ہوتی میں یہاں موجودہوں، ساری چیزوں کودیکھ رہےتھے،صبح تک تسلی کی پوزیشن تھی، وزیراعظم نے کہا چیزوں کو ٹھیک کرو، یہاں بیان دینے نہیں آیا۔

انھوں نے مزید کہا ریلوےکےاندراورباہرایک بہت بڑامافیاہےجسے ختم کرنا ہے، مافیا ریلوے کو نچوڑ کرکھایا گیا ہے، رحیم یار خان جا رہاہوں مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے ایک قیمتی جان بوگی میں پھنسی ہے ، ڈبےکوکاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرین حادثے کی جگہ پر ریلیف و ریسکیو سرگرمیاں جاری

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے کےملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی اور حادثے کےزخمی مسافروں کامکمل علاج کرایاجائےگا، حادثے میں جاں بحق افرادکی لاشوں کو آبائی گاؤں پہنچاناہماری ذمہ داری ہے، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کےلواحقین کےغم میں برابر شریک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close